سیرت النبیؐ پر بات کرنے کیلئے وسیع مطالعہ کی ضرورت ہے،حماد لکھوی

سیرت النبیؐ پر بات کرنے کیلئے وسیع مطالعہ کی ضرورت ہے،حماد لکھوی

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کلیہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام”سیرت نگاری پر مستشرقین کے علمی و موضوعاتی اثرات“پر شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علماء کرام پر زور دیا کہ سیرت البنی ؐکے بہت سے پہلوؤں پراکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار میں شاہ ولی اللہ ریسرچ سیل مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ سے پروفیسر ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، ڈائریکٹر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

، محققین اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر حماد لکھوی نے کہا کہ مستشرقین کے طریقہ کار کے بغیر بھی سیرت النبی ؐ تحریر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ؐ کے ہمہ گیر پہلوؤں پر بات کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مطالعہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4