پیپلز پارٹی نے جب بھی لاہور میں قدم جمائے اسے کامیابی ملی،وقاص منشاء

پیپلز پارٹی نے جب بھی لاہور میں قدم جمائے اسے کامیابی ملی،وقاص منشاء

  



لاہور(سٹی رپورٹر) بلاول بھٹو کے گزشتہ دورہ لاہور سے حکومتی ایوانوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے پیپلز پارٹی نے جب بھی لاہور میں قدم جمائے اسے کامیابی ملی ہے۔یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشا ء پرنس نے گزشتہ روز کراچی کے کامیاب دورے کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا دورہ انتہائی کامیاب رہا دورے کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی صورتحال پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پارٹی کو صحیح انداز میں لیڈ کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پارٹی کے سینئر کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ اس کے لیے یہ سال شاید آخری سال ثابت ہو کیونکہ بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے بعد حکومتی ایوانوں میں تھر تھلی مچی ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4