ہیلتھ کارڈ سے پی ٹی آئی کا جھنڈا ہٹانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیلتھ کارڈ سے پی ٹی آئی کا جھنڈا ہٹانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)ہیلتھ کارڈ سے تحریک انصاف کا جھنڈا ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن بشری انجم کی جانب سے جمع کرائی گئی،ہیلتھ کارڈ پر عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ ہوا ہے۔تحریک انصاف ہیلتھ کارڈ کو اپنی پارٹی کی تشہیر کیلئے استعمال کررہی ہے،۔

حکومتی جماعت کا یہ اقدام قانون کیخلاف اور عوامی پیسے کا غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔سابق وزی راعلیٰ پنجاب شہبازشریف اسی طرح کے کیس میں سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے 55لاکھ جمع کراچکے ہیں۔عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔حکومتی جماعت اپنے تشہیر میں مصروف ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتی جماعت ہیلتھ کارڈ فوری اپنے پارٹی کا جھنڈہٹائے۔