بھارت نے افغانیوں کواکسانے کی ہرممکن کوشش کی،ملک امانت علی

بھارت نے افغانیوں کواکسانے کی ہرممکن کوشش کی،ملک امانت علی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) معاون خصوصی برائے تاجران صدر سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی ملک امانت علی نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغانستان امن معاہدہ پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ کچھ قوتوں نے رخنا اندازی کی ہرممکن کوشش کی لیکن پاکستان کی محنت اورقربانیاں رنگ لائی ہیں

۔افغانستان میں امن کو ناکام بنانے کے لیے بھارت نے افغانیوں کواکسانے کی ہرممکن کوشش کی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی، افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4