بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے،وقار باجوہ

بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے،وقار باجوہ

  



لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ،فرانس کے صدر محمدعامرقریشی،صدر ترکی رانا محمد عثمان،صدر ملائیشیاعرفان افضل چوہدری، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس ملک عامر جمیل،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیر چیمہ، صدر سعودیہ سرفراز خان نیازی اور صدرنیو یار ک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کی چیخوں سے بھی عالمی ضمیر نہیں جاگا۔دہلی سمیت بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پرعالمی برادری کاری ایکشن اطمینان بخش نہیں۔اسلام نے ہر دورمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کامظاہرہ کیا لہٰذاء اس دین فطرت کے ساتھ تعصب کسی ریاست کے شایان شان نہیں۔ انتہا پسندہندوشہریت بل کی آڑمیں بھارتی مسلمانوں کی گردنیں کاٹ رہے ہیں،معصوم بچوں سمیت خواتین کوبھی نہیں بخشاجاتا۔

اسلام امن وانسانیت کاداعی ہے مگرآج مسلمان مارے جارہے ہیں جبکہ عالمی ضمیراس قتل عام کاتماشادیکھ رہا ہے۔بھارت میں پچھلی سات دہائیوں سے مسلمانوں کوناحق موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے،بھارت وہ ریاست ہے جہاں ہندوؤں کے نزدیک گائے ذبح کرناگناہ کبیرہ مگرمسلمانوں کے قتل عام سے انہیں ''پن'' ملتا ہے۔انتہاپسندہندوؤں کو جنم دن سے جوان ہونے تک مسلمانوں سے شدیدنفرت کرنے اوران کے خون سے ہولی کھیلنے کی تعلیم وتربیت بلکہ ترغیب دی جاتی ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقاراحمدباجوہ، محمدعامرقریشی، رانا محمد عثمان، عرفان افضل چوہدری، چوہدری جمشید چیمہ، ملک عامرجمیل، چوہدری فلک شیرچیمہ، سرفرازخان نیازی اور محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ انسانیت کے حامی اوردنیا میں امن کے خواہاں ملک بھارت میں مسلمانوں کاقتل عام بندکروانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔بھارتی مسلمانوں کے باپ دادا نے ہندوستان کی تعمیروترقی میں نمایاں کرداراداکیا اوروہیں آسودہ خاک ہیں،تہتربرسوں بعد ان سے شہریت کے شواہد طلب کرنا ایک بھونڈا مذا ق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کسی ہندو کو آج تک شہریت کے شواہد پیش کرنے کیلئے نہیں کہاگیا۔یقینامودی سٹھیا گیا ہے،اس نے بھارت کے بٹوارے کی بنیادرکھ دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4