حکومت نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کیا،جاوید قصوری

حکومت نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کیا،جاوید قصوری

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے جس رفتار سے مہنگائی میں اضافہ کیا اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 19فیصد تک گر چکی ہیں۔جبکہ حکمرانوں کی جانب سے محض 5روپے کمی ناکافی ہے۔۔ حکمرانوں کی جانب سے جس تبدیلی اور خوشحالی کے خواب عوام کو دکھائے گئے تھے، وہ سب چکنا چور ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی سخت شرائط پورا کرنے کے لیے عوام پر آئے روز ٹیکسوں کا بوجھ بڑھارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4