روشنی سکول نابینا بچوں کی کفالت کیلئے کوشاں ہے،محمد زبیر

روشنی سکول نابینا بچوں کی کفالت کیلئے کوشاں ہے،محمد زبیر

  



لاہور(پ ر)روشنی بلائنڈ اینڈ سکول سسٹم کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ ادارہ نابینابچوں کی کفالت کیلئے کوشاں ہے۔ یہ ادارہ نابینا بچیوں کورہائش، تعلیم اور ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شاہدرہ کے علاقہ کے غریب اور بیوؤاں کو ماہانہ راشن اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت، میڈیکل جیسی سہولتیں بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس ادارے کی چیئرپرسن مس عائشہ زبیر جوحادثاتی طور پر اپنی بینائی کھوچکی ہیں اور مکمل طور پر نابینا ہیں۔ انہوں نے اس دد کو جتنا قریب سے محسوس کیا یہ صرف وہی انسان سمجھ سکتا ہے۔جو اپنی نارمل زندگی ہنسی خوشی گزار رہا ہو اور پھر ایسی بیماری کا شکار ہو جائے تو اس درد کے پیش نظر انہوں نے یہ ادارہ بنانے کا عزم کیا اور بہت ہی منظم طریقے سے اس کو چلا رہی ہیں۔ آپ سب اس کار خیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور آنکھوں کی روشنی سے محروم خصوصاً بیٹیوں کا سہارا بنیں۔ یہ صدقہ جاریہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4