پٹرول کی فی لٹر قیمت 50روپے کم کی جائے،اشرف بھٹی

پٹرول کی فی لٹر قیمت 50روپے کم کی جائے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کم سے کم پچاس روپے تک کی کمی کااعلان کیا جائے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔

اور جس تناسب سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے مہنگائی کی شرح کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور اگر حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو پھر گھر چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے اور عوام کے ساتھ مل کر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی تاکہ حکمران پر دباؤ بڑھایا جا سکے کیونکہ موجودہ حکومت خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے جبکہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتے مسائل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے موجودہ حکومت نے 18 ماہ میں عوام کوغربت افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اْس کے اپنے بھی ساتھ چھوڑرہے ہیں سلیکٹڈ حکومت میں مہنگائی کاجوسونامی آیاہواہے اْس میں حکومت خودڈوب جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4