افغان امن معاہدہ امریکہ کی رسوائی اور پسپائی کی علامت ہے،حامد رضا

افغان امن معاہدہ امریکہ کی رسوائی اور پسپائی کی علامت ہے،حامد رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ امریکہ کی رسوائی اور پسپائی کی علامت ہے۔ افغانستان میں 19 سالہ جنگ کا خاتمہ خوش آئند ہے۔ افغان امن معاہدہ میں پاک فوج نے بنیادی اور نمایاں کردار ادا کیا۔ اب افغان مہاجرین کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔ افغان امن معاہدہ پر عملدرآمد خطے میں امن کی نوید ہو گی۔ افغانستان سے امریکہ کی رخصتی افغان عوام کی فتح ہے۔ امریکہ نے کبھی کوئی جنگ نہیں جیتی۔

دعا ہے فریقین معاہدہ کی پابندی کریں۔ افغان امن معاہدہ بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ میں علماء و مشائخ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ افغان امن معاہدہ امن کی جیت ہے۔ دوسری سپر پاور افغانستان سے رسوا ہو کر رخصت ہو رہی ہے۔ افغان عوام نے امریکہ کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ افغانستان میں قیام امن کے پورے خطہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اب افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کے اقدامات کئے جائیں۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا افغان عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ معاہدہ کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4