عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان لانا بہت ضروری ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوت پر مکمل ایمان لانا بہت ضروری ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالعزیز نیختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان کے بغیر تمام اعمال،سعی لاحاصل ہیں تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ حضور اکرم ﷺکے بعد جو بھی نبوت و رسالت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب اور دجال ہے یہ امت محمدیہ کا اجتماعی عقیدہ ہے اور عقیدے کے بارے میں کسی قسم کی مفاہمت، اور سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

جس کا ختم نبوت پر ایمان نہیں ہمارے نزدیک اس کا اسلام اور مسلمانوں سے دینی و مذہبی، کوئی بھی تعلق نہیں۔علماء نے کہا کہ 6مارچ کو اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قام باغ ملتان میں تاریخی کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کی فکری اساس کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جیدعلماء دینی وسیاسی قائدین شرکت وخطاب کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ قادیانیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے اس کا خمیر انگریز کی کاسہ لیسی سے اٹھایا گیا ہے۔قادیانیت کا وجود اسلام کی نفی ہے قادیانیت امت مسلمہ کے تشخص کو برباد کرنے کی انگریزی سازش ہے قادیانیت کا وجود امت امسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اغیار کی مکروہ چال ہے۔ ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے سچے نبیﷺ کے امتی ہونے کے ناطے سچ کے اظہار اور قادیانیوں کے مکروہ عزائم کے خلاف میدان عمل میں نئے ولولے سے اتریں ہر مسلمان قادیانیت کا سماجی بائیکاٹ کرے۔