شوبز انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار، جامع منصوبہ بندی کی جائے،فنکار  

شوبز انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار، جامع منصوبہ بندی کی جائے،فنکار  

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم اور ٹی وی ڈرامہ ایک بار پھر بحرانی صورتحال سے دوچار ہیں اگر یہی حالات رہے تو ایک دو برس میں پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری ماضی کا قصّہ بن جائیں گی۔اس سلسلے میں ہم سب کو فوری طور پر جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ دو سالوں کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلمی صنعت کی امیدوں کو بہت بڑھا دیا تھا۔امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس عید پر ریلیز کی جانے والی فلمیں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔ شوبز کی سنجیدہ شخصیات کا کہنا ہے کہ فلموں کے حوالے سے چین دنیا کی دوسری بڑی منڈی ہے ہمیں فلمی صنعت کی ترقی کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔چین میں پاکستانی فلموں کی نمائش خوش آئند ہے چین کے ساتھ مشترکہ فلمسازی سے ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔چین میں دنیا کی سب سے زیادہ فلم سکرینز ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کو چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ فلمسازی کرنی چاہیے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان۔عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،عینی رباب،حمیرا اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ سازشی عناصر اب بھی شوبز انڈسٹری کے خاتمے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

مزید : کلچر