عالمی خواتین ڈے،لاہورکونسل الحمراء میں ویمن فیسٹیول منعقد ہوگا

عالمی خواتین ڈے،لاہورکونسل الحمراء میں ویمن فیسٹیول منعقد ہوگا

  



لاہور(فلم رپورٹر)8مارچ یعنی خواتین کے عالمی دن کو یاد گار بنانے کیلئے،لاہورکونسل الحمراء کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ویمن فیسٹیول میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین کو مدعو کیا گیا ہے،یہ فیسٹیول جس کا موضوع ”عورت:امن کی سفیر“ ہے لاہورآرٹس کونسل اور بلیک باکس ساؤنڈز کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی خواتین کی سماجی،معاشی اور سیاسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔خواتین کے عالمی دن کو عوامی سطح پر منانے کا یہ اہم قدم لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے بورڈآف گورنرز کی پہلی خاتون چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے اٹھایا ہے۔”

  

اس فیسٹیول کا مقصد پاکستانی معاشرے کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنا اور عالمی سطح پر امن کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو تسلیم کرنا ہے“ منیزہ ہاشمی نے کہااس فیسٹیول کا مقصد ہماری نوجوان خواتین کی خدمات کو سراہنا بھی ہے جو اپنے راستے میں آنے والی رکارٹوں اور مسائل کے باوجود بھرپور جوش و جذبے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔چیئرپرسن لاہورآرٹس کونسل منیزہاشمی نے بلیک باکس ساؤنڈز کا اس فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری خواتین معاشرے میں ایک فعال اور مثبت کردار ادا کررہی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ان کی تمام کاوشوں کو سراہا جائے۔ چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ بلاشبہ پاکستانی خواتین ہمت،لگن،ایمانداری اور بہاری کا استغارہ ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا مثبت سماجی اقدار کو معاشرے میں فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔پینل ڈسکشنز اور ٹاک سیشنز کے علاوہ فیسٹیول میں آزاد تھیٹر کی جانب سے ایک تھیٹر ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات بھی اوپن مائیک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔برنی گارڈن میں کھانے پینے اور ہینڈی کرافٹ کے سٹالز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

مزید : کلچر