عائزہ خان فیشن میگزین ”پیپرازی“ کے سرورق کی زینت بن گئیں
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان فیشن میگزین ”پیپرازی“ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ ”پیپرازی“ کے رواں ہفتے کے ایڈیشن میں وہ سعدیہ اسد کی نئی کلکشن نور کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“کی کامیابی کے بعد عائزہ کی شہرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔