ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 17مارچ کو ہوگی

ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 17مارچ کو ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب 17مارچ کو اسلام آباد کے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہوگی جس میں میڈیا اور بزنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سہیل بخاری نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں کا سلسلہ چند روز تک شروع کیا جائے گا۔تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مطاہرہ کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزراء،دوست ممالک کے سفیر اور پاکستان سے ہر شعبہ کے افراد و شخصیات شریک ہونگے۔ سہیل بخاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یادگار تقریب ہوگی۔

مزید : کلچر