کمپئیرنگ بہت بڑا آرٹ،ہرکوئی نہیں نبھاسکتا،سید انورزیب

کمپئیرنگ بہت بڑا آرٹ،ہرکوئی نہیں نبھاسکتا،سید انورزیب

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اینکر و ہوسٹ سید انورزیب نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ کمپئیرنگ بہت بڑا آرٹ ہے جو ہر کسی سے نبھایا نہیں جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ذمانہ طالب علمی سے ہی ہوسٹنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوں اور اب باقاعدہ پروفیشنل ہوسٹ کے طور پر کام کررہاہوں۔سید انور زیب نے کہاکہ میں نے آغاز سے لے کر اب تک متعدد نجی و سرکاری پروگراموں اور شوزکی ہوسٹنگ کی ہے جس میں میرے انداز اور سخن کو سراہاگیاہے آجکل ہر کوئی اپنے آپ کو ہسٹ کہتا ہے مگر جب وہ مائیک اٹھاتا ہے تو لفظوں کی کمی،عوام کی ہوٹنگ اسے پسنے سے شرابور کردیتی ہے اور وہ آئیں بائیں شائیں کرتا سٹیج سے اتر جاتا ہے یہ بہت دل گردے کا کام ہے۔

اس میں آپ کو عوام کے ساتھ آئی ٹو آئی رابطے کے ساتھ ساتھ لفظوں اور لہجے پر گرفت رکھنی پڑتی ہے آپ کا بولا ہوا ایک غلط لفظ یا جملہ آپ کا کیرئیر ختم کرسکتاہے۔سید انورزیب نے مذید کہاکہ میں بھی ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں مگر اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کم وقت میں میرا اتنا نام بنا دیا اور اتنی عزت سے نوازاکہ اب تو کوئی بھی پروگرام ہو تو سب سے پہلے مجھے بلایا جاتا ہے میں اتنی عزت افزائی پر اپنے رب اور پھر اپنے پرستاروں کا مشکور ہوں جن کی محبت مجھے مذید بہتر بننے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

مزید : کلچر