وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذرائع کے مطابق امریکہ طالبان معاہدے اور دورہ قطر پر وزیراعظم کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ کو بجلی کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی/ پی ایم سی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا،معاون خصوصی ظفر مرزا کورونا وائرس کیسز سے متعلق بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ نادرا کے مالی سال کی جون 2019 تک آڈٹ کی منظوری دے گی،ہسپتالوں کے صوبوں سے وفاق کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا،پوسٹ الیکشن ریونیو 2018 رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی،متروکہ وقف املاک بورڈ کی شہر میں موجود زمین صحت اور تعلیم کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ ہوگا،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول