ریاست کی مضبوطی کیلئے جھوٹی خبروں کا تدراک کرنا ہو گا: فردوس عاشق

      ریاست کی مضبوطی کیلئے جھوٹی خبروں کا تدراک کرنا ہو گا: فردوس عاشق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے معاشرے تباہی کا شکار ہوتے ہیں اور موجودہ دور ابلاغ کا ہے، جنگیں میڈیا کے محاذ پر لڑی جارہی ہیں، بدقسمتی سے جھوٹی خبروں کے ذریعے سنسنی پھیلائی جاتی ہے۔ہمیں سچ کو اجاگر کرنے کیلئے مسجد کے منبر کواستعمال کرنا چاہئے، حکومت کو ریاست کا مفاد سیاست سے زیادہ عزیز ہے، ریاست کے مفادات قومی بیانیے کے ساتھ جڑے ہیں اور قومی بیانیے میں جھوٹی خبریں ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں، ہمیں ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول