ہمیشہ سیاحت، ثقافت اور کھیل کو فرو غ دیا، جشن بہاراں میلہ لاہو ر کی تہذیبی ثقافت کا حصہ بن چکا: عثما ن بزدار

        ہمیشہ سیاحت، ثقافت اور کھیل کو فرو غ دیا، جشن بہاراں میلہ لاہو ر کی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلے 2020 ء کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آرٹ اینڈ کرافٹ و یلج کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آرٹ اینڈ کرافٹ و یلج کے سٹالز پر موجود اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ایک بزرگ نے مینار پاکستان کاماڈل پیش کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوپنجاب کی روایتی چادر بھی پیش کی گئی۔مشیر آصف محمود اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کا روایتی کلہ پہنایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جشن بہاراں میلے 2020ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں میلہ لاہور کے تہذیبی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔جشن بہاراں کا میلہ سب کے لئے خوشی اور امید کا پیغام لاتا ہے۔ جشن بہاراں کا اہتمام کرنے والے منتظمین کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جشن بہاراں میلے کی ثقافت کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے کیونکہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں -پنجاب بھر میں جشن بہاراں میلوں کا آغاز ہو چکا ہے- تحریک انصاف کی حکومت روایتی سیاحت،تہذیبی کلچراور کھیلوں کے فروغ کیلئے روز اول سے ہی کوشاں ہے۔ہماری حکومت نے ہمیشہ سیاحت،ثقافت او رکھیل کوفروغ دیاہے-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے لاہور سمیت پورے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔پنجاب میں سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے متعدد پروگرام منعقد کرائے ہیں - پی ایس ایل کے میچوں کا لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں انعقاد خوش آئند ہے-بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی لاہور میں آکر میچ کھیلے-انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے لاہور بینالے ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیاجس کے لئے پنجاب حکومت نے 6کروڑ روپے فراہم کئے-صوبہ بھر میں آرٹ اورکلچر کے ساتھ ادبی میلوں کا بھی انعقاد کیا جارہاہے-یونیورسٹی سپورٹس فیسٹول بھی کرایا گیاہے-پاکستان میں پہلی بار کبڈی کاورلڈ کپ لاہور میں منعقد ہوا-انہوں نے کہا کہ روہی میلے اور چولستان جیپ ریلی کے پروگرام کے ذریعے علاقائی ثقافت کو فروغ دیا جارہاہے-پنجاب میں سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے- آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے لاہو روالڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں وسیع کر دیا گیاہے-انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں محفوظ اور بحال کر رہے ہیں -صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں -جشن بہاراں کے موقع پر آج بلوچ کلچر ڈے بھی منایا جا رہاہے اورمیں بلوچ بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -اوکاڑہ میں میر چاکر رند کے مقبرے کو اصل حالت میں بحال کررہے ہیں - اس اقدام سے پنجاب او ربلوچستان میں صوبائی ہم آہنگی بڑھے گی-جشن بہاراں میلے میں انتہائی خوبصورتی سے پاکستانی ثقافت کو سمو دیا گیاہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میا ں محمود الرشید، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی،ڈی جی پی ایچ اے مظفرخان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے جشن بہاراں میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈویژنل بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا کنونشن رواں ماہ لاہور میں ہوگا اور کنونشن میں وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا اور سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔وکلاء برادری کو بھی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے اجراء کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزد

مزید : صفحہ اول