وزیراعظم7مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم7مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دعوت پر 7مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان 7مارچ کو کراچی آئیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کراچی کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

وزیراعظم

مزید : صفحہ اول