اپوزیشن کا خورشید شاہ، خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ درخواست سپیکر آفس میں جمع

اپوزیشن کا خورشید شاہ، خواجہ سعد کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز کے اجرا کا مطالبہ کردیا گیا۔اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور ن لیگی لیڈر خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں اسیر ارکان قومی اسمبلی کو 9 مارچ سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی میں شرکت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن ارکان نے درخواست سپیکر آفس میں جمع کرادی،درخواست پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے اپوزیشن کے دستخطوں سے جمع کرائی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سے رولز کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت نے 9 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جس میں مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور طالبان امریکہ امن معاہدے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

اپوزیشن

مزید : صفحہ اول