’پاکستان زندہ باد”کے نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار،غداری کا مقدمہ درج

’پاکستان زندہ باد”کے نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار،غداری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ظ نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک ڈیسک) بھارت میں ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں نعروں کی گونج سنائی دی ہے۔ حالیہ واقعہ ریاست کرناٹک کے شہر کندا پور میں پیش آیا جہاں ایک انڈین شہری نے پولیس کے سامنے ’پاکستان زندہ باد”کے نعرے لگا دیئے۔واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حالیہ واقعے میں راگھویندر نامی 42 سالہ شہری نے سرکاری دفتر میں داخل ہو کر وہاں پولیس کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کر دیے۔وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ راگھویندر کو جب پولیس نے حراست میں لیا، تب بھی وہ بار بار‘’پاکستان زندہ باد”کے نعرے لگاتا رہا۔مقامی لوگوں اور کْنداپور کے تحصیلدار کی جانب سے اس شخص کے خلاف پولیس میں تحریری شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے راگھویندر کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پاکس

مزید :

صفحہ اول -