کرونا وائرس،امریکہ میں مزید 4 افراد ہلاک سعودی عرب میں پہلا مریض سامنے آ گیا

کرونا وائرس،امریکہ میں مزید 4 افراد ہلاک سعودی عرب میں پہلا مریض سامنے آ گیا

  



واشنگٹن،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مزید 4 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں،جس سے مرنیوالوں کی کل تعداد 6 ہو گئی جبکہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے واشنگٹن میں مزید 4 افراد کی کرونا وائرس کے ہاتھوں ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حالیہ چاروں ہلاکتیں واشنگٹن کے نرسنگ سینٹر میں ہوئیں۔ پریس کانفرس میں حکام نے مزید اموات کی تصدیق کی۔ امریکا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت اتوار کو ہوئی تھی اور اب تک 89 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب امریکی حکام نے کررونا وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھنے کے لیے کنگ کاؤنٹی میں ایک ہوٹل کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شہری نے حکام کو بحرین سے قبل ایران کے سفر سے متعلق نہیں بتایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی انفیکشن کنٹرول ٹیم نے نمونے حاصل کرکے لیبارٹی میں جانچ کے لیے روانہ کیے گئے۔ جس کے بعد مذکورہ شخص میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ اول