افغان صوبے خوست میں بم دھماکہ،3 افراد ہلاک

  افغان صوبے خوست میں بم دھماکہ،3 افراد ہلاک

  



کابل (مانیٹر نگ ڈیسک)افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خوست میں ایک فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والے تینوں افراد بھائی تھے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جب کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان میں تشدد کے فوری خاتمے کی امید نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے یہ بیان افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جب کہ پینٹاگون کی جانب سے بھی فوری طور پر دھماکے کے ذمہ داروں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ وہ سب کو خبردار کررہے ہیں کہ وہ افغانستان میں فوری امن کے بارے میں مت سوچیں، افغانستان میں فوری طور پر تشدد کا خاتمہ نہیں ہونے جارہا اس میں وقت لگے گا۔

بم دھماکہ

مزید : صفحہ اول