کامیڈین امان اللہ کی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہسپتال داخل

  کامیڈین امان اللہ کی طبیعت پھر بگڑ گئی،ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک)معروف کامیڈین و اداکار امان اللہ کی طبیعت ایک بار پھر بِگڑ گئی جس پر انہیں مقامی نجیہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ گزشتہ ماہ بھی امان اللہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر مقامیہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر معروف کامیڈین کی طبیعت بِگڑنے پر انہیں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق امان اللہ کو پھیپھڑوں اور سانس میں تکلیف کے باعث 2 روز قبلہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ امان اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

امان اللہ

مزید :

صفحہ اول -