معاہدے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امریکہ امن معاہدے سے خطے میں خوشحالی او ر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم کے تاریخی امن معاہدے میں کردار کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں دنیا پاکستان کی امن کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس معاہدے کے بعد امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیا ں دی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لئے کردار ادا کیا ہے، مودی فاشسٹ اوچھے ہتھکنڈوں سے خطے کے امن پر تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، دہلی کے فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام،ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کا عالمی برادری فوری نوٹس لے۔
جہانگیر ترین