اشرف غنی بھارت کے کہنے پر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں

اشرف غنی بھارت کے کہنے پر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں

  



پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈر(ر) نادر میر نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کامیاب ہو گیا ہے جو نہائت ہی خوش آئند بات ہے مگر اس معاہدے کے اگلے ہی روز بھارت کے کہنے پر افغان حکومت قیدیوں کی رہائی کے ایشو پر رکاوٹیں ڈال رہی ہے جو اچھی بات نہیں ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تقریبا بیس سال جنگ لڑنے اوردوکھرب روپے خرچ کرنے کے بعد ایک امن معاہدے کی شکل میں امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے میں نے پہلے ہی اپنی کتاب میں لکھ دیا تھا کہ امریکہ طالبان سے یہ جنگ نہیں جیت سکے گا اور اب وہ وہاں سے نکل رہا ہے اب پاکستانی حکومت کواس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا اور بھارت پر بھی نظر رکھنی ہو گی کہ وہ افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

نادر میر

مزید : صفحہ اول