امن معاہدے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں

  امن معاہدے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ امن معاہدہ ایک خوش آئند بات ہے دنیا میں کہیں بھی امن کے لئے کوئی بھی معاہدہ کیا جائے گا تو ہم اس کی حمائت کریں گے کاش امریکہ کو پہلے اس من معاہدے کا خیال آجاتا تو آج دنیا میں جو آگ لگی ہوئی ہے وہ نہ لگتی اور اب بھی افغان صدر کے حالیہ بیانات سے لگ رہا ہے کہ شائد اس امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی مگر ہم اس معاہدے کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ طاقت کا استعمال مسلئے کاحل نہیں ہوتا ہے امن کے لئے آپکو مذاکرت کی میز پر ہی آنا پڑتا ہے اچھی بات ہے کہ یہ بات امریکی صدر کو بھی سمجھ میں آ گئی ہے ہم اس معاہدے کی مکمل کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ ہر صورت پر مکمل ہو۔

مولانا امجد خان

مزید : صفحہ اول