معاہدے سے ثابت ہو گیا سپر پاور صرف اللہ کی ذات

معاہدے سے ثابت ہو گیا سپر پاور صرف اللہ کی ذات

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ تو ایک ایسا معاہدہ ہے کہ جس میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سپر پاور صرف اور صرف اللہ کی ہی زات ہے اور یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ جہاد کے اندر ہی مخلوق کی بھی عزت ہے قرآن مجید کے وعدے سچے وعدے ہیں بہت تھوڑے لوگ بھی بڑے لوگوں پر غالب آ جاتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ برطانیہ اور روس جیسے مہم جو ناکام ہوئے ہیں اب بالواسطہ یا پھر براہ راست امریکہ کی جانب سے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہئے اور پاکستانی حکومت کو بھی اب اپنی ایک سمت درست کر لینی چاہئے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔

فرید پراچہ

مزید : صفحہ اول