بھارت، فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہو گئی، 350افراد زخمی

بھارت، فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہو گئی، 350افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی ہے۔پولیس عہدیداروں کے مطابق فسادات سے متاثرہ شمال مشرقی علاقے سے مزید 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک لاش گو کالپوری نہر اور 2 لاشیں باگی راتھی ویہاڑ نہر سے برآمد ہوئی ہیں۔عہدیداروں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی ہے، شہر میں پھوٹنے والے فسادات کے باعث 350 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ شہر کے حالات قابو میں ہیں تاہم متاثرہ علاقوں میں پولیس اور پیراملٹری فورس کی بڑی تعدادتعینات رہے گی۔شہر کے شمال مشرقی علاقے میں فسادات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے کیونکہ فسادیوں نے گاڑیاں نذر آتش کردیں، دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور سکولوں سمیت مختلف عمارتیں جلا ڈالیں۔بہت سے لوگ، خاص طور پر مسلمان متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے حکومت کی جانب سے قائم پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔پولیس نے فسادات کی تحقیقات کرنے کیلئے 2 خاص ٹیمیں تشکیل دی ہیں، عہدیداروں کے مطابق فسادات سے تعلق کی بنا پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دہلی فسادات

مزید :

صفحہ اول -