مختصر مدت کے قرضوں کی شرح میں 4فیصد اضافہ 

  مختصر مدت کے قرضوں کی شرح میں 4فیصد اضافہ 

  



اسلام آباد (اے پی پی) شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں (ایڈوانسز) کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2020 ء کے اختتام پر شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 81 لاکھ 64 ہزار47  ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جنوری 2019 ء کے مقابلے میں 4.12 فیصد زیادہ ہے، جنوری 2019ء میں شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 78لاکھ 40 ہزار684 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2019ء میں شیڈولڈ بنکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 81 لاکھ 57ہزار816 ملین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مزید : کامرس