باٹا پاکستان کے منافع میں 2019ء کے دوران 27 فیصد کمی

  باٹا پاکستان کے منافع میں 2019ء کے دوران 27 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)  باٹا پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 2019ء کے دوران 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے لئے کمپنی کی خالص آمدن 1089 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ 2018ء کے لئے باٹا پاکستان لمیٹڈ کو 1501 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 412 ملین روپے یعنی 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث باٹا پاکستان لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی 198.60 روپے کے مقابلہ میں 144.03 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

مزید :

کامرس -