چنگن پاکستان اور بینک الفلاح کے مابین شراکت داری

چنگن پاکستان اور بینک الفلاح کے مابین شراکت داری

  



کراچی (پ ر)چنگن ماسٹر موٹرز اور بینک الفلاح پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان میں چنگن ماسٹر گاڑیوں کے مشترکہ فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی۔ چنگن آٹو موبائل چین کی سرکاری کاروباری کمپنی ہے اور یہ مسلسل گزشتہ دس سالوں کے دوران چین کا اولین آٹو موٹو برانڈ ہے جس کی سالانہ فروخت 3 ملین یونٹس سے زائد ہے۔ چنگن موٹرز نے فخر کے ساتھ معاہدے کی خصوصیات کا اعلان کیا ہے جو صارفین اورکاروباری افراد کو تیز ترین پروسیسنگ، ماسٹر موٹرز کی تمام مصنوعات پر کم سے کم سیکورٹی ڈپازٹس، ایک سال سے 7 سال تک کی آسان آدائیگی کی سہولت، پوری پیشگی ادائیگی اور رجسٹریشن چارجز سے استثنیٰ اور گاڑی کی ڈلیوری سے قبل کرایہ وصول نہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماسٹر موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے آئندہ آنے والی گاڑیوں کی منفرد خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چنگن کے صارفین قابل رسائی قیمت کے ساتھ جدید اور ملٹی فنکشنل گاڑیوں کا تجربہ حاصل کریں گے۔ بینک الفلاح کے ساتھ یہ اتحاد صارفین کو مارکیٹ میں بہترین فنانسنگ آپشنز فراہم کرے گا۔ بینک الفلاح اسلامک بینکنگ ڈویژن کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران نے تقریب کے دوران کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت مارکیٹ میں صحت مندانہ مقابلہ کو فروغ دے گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم چنگن گاڑیوں کے لئے شرعی اصولوں کے مطابق پرکشش مالیاتی پیکیج فراہم کریں گے۔ چنگن ماسٹر ایک جے وی کمپنی ہے جو اب تک پاکستان کے آٹو موبائل شعبہ میں چین کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور اس کی اسٹیٹ آف دی آرٹ گرین فیلڈ فیکٹری مستقبل قریب میں گلوبل RHD مارکیٹس میں برآمدات اور خدمات کی فراہمی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ چنگن موٹرز کاروان، M8 پک اپ، M9 پک اپ پیش کرتی ہے جس میں پاکستان کا طاقت ور 1000 سی سی کا اسٹیٹ آف دی آرٹ C10 انجن ہے اور تین سال کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ اس کے بعد پسینجر گاڑیوں کی ایک مکمل رینج ہو گی جن میں SUVs، سیڈان اور MPVs شامل ہیں۔

چنگن موٹرز اپنی انٹیلی جنس گاڑیوں کے لئے بھی جانی جاتی ہے جس میں خودکار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔ چنگن مختلف ممالک میں موجود ہے جہاں چنگن گاڑیوں سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس کے باعث چنگن نے ان بلٹ کوالٹی، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی میں اپنی ساکھ بنائی ہے۔

مزید : کامرس