نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، ایل ڈی اے، واسا کے 9ہزار سے زائد ملازمین کو گھر دینے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، ایل ڈی اے، واسا کے 9ہزار سے زائد ملازمین کو گھر دینے ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ایل ڈی اے سٹی میں دو ہزار کنال اراضی پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اس کی ذیلی ایجنسیوں واسا اور ٹیپا کے نو ہزار سے زیادہ ملازمین کے لئے 10ہزار رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔منصوبے پر پیش رفت کاجائزہ لینے کے سلسلے میں ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کی طرف سے تشکیل دی جانے والی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انجینئرنگ، میٹروپولیٹن پلاننگ،ٹاؤن پلاننگ اور دیگر شعبوں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی میں چار نئے ارکان شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)،چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈائریکٹر ایڈمن واسا اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹیپا شامل ہیں۔

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے کہا ہے کہ عالمی بینک کے مقرر کردہ اہداف کے تحت دفتری امور کی انجام دہی آسان بنائی جارہی ہے۔نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشوں کی منظوری اور ان کی تعمیر کی اجازت دینے کاآئن لائن نظام متعارف کروایا جارہاہے۔ تعمیر شدہ رہائشی و کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ان عمارتوں کی انسپکشن نجی شعبے سے کروائی جائے گی۔ نقشے کی منظور ی اور تکمیلی سر ٹیفکیٹ کے لئے واجبات کی وصولی کے لئے چالان کااجراء بھی آن لائن کیاجائے گا۔

وہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کنٹری بیوٹرز سیشن کے شرکاء کو ایل ڈی اے میں متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔ اس موقع پر بورڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل فارینہ مظہر بھی موجود تھیں

مزید : میٹروپولیٹن 1