امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ قابل تحسین ہے،عادل حفیظ

  امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ قابل تحسین ہے،عادل حفیظ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء عاد ل حفیظ نے کہا ہے کہ 2001 میں نیو یارک میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بعد شروع ہونے والی افغان جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پانا ایک خوش آئند عمل ہے۔پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی محنت، قربانیاں رنگ لائیں، افغانیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ اب خود کرنا چاہیے۔امریکہ،افغان امن معاہدے کے بعد پوری دنیا میں آج پاکستان کے کردارکوسراہا جارہا ہے۔

بھارت بالکل نہیں چاہتا تھا امن معاہدے میں پیشرفت ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1