حکومت زائرین کی فوری واپسی کے لئے انتظامات کرے

    حکومت زائرین کی فوری واپسی کے لئے انتظامات کرے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)صدر لبرٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہزاروں زائرین ہر مہینے عراق،ایران اور شام پر مقدس مقامات کی زیارات کو جاتے ہیں لیکن اس دفعہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایران کے شہر مشہد اور پاکستان باڈر لائن پر سینکڑوں زائرین پھنسے ہوئے ہیں جن کے خاندان بھی شدید پریشان میں مبتلاء ہیں۔ حکومت ان پاکستانیوں کی واپسی کے فوری انتظامات کرے

۔جو لو گ اس وائرس سے متاثرہ نہیں ہیں ان کو جلد از جلد گھر واپس آنا چاہئے۔

جس کے لئے حکومتی کردار بہت ضروری ہے اور جو لوگ اس وائرس سے متاثرہ ہیں ان کے علاج معالجے کے انتظامات کے بعد ان کو بھی واپس لانے کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1