بجلی چوری روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا انوکھا فیصلہ، عام شہری بھی متاثر ہوں گے

    بجلی چوری روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا انوکھا فیصلہ، عام شہری بھی متاثر ہوں گے

  



لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت کا ایک اور انوکھا اقدام، حکومت نے بجلی چوری کو روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کیلئے 3 کیٹیگریز کا فیصلہ کر دیا گیا۔ بجلی چوری کے علاقوں میں 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ 30 فیصد سے زائد لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔ لیسکوکی پاور کنٹرول سینٹر سے تمام گرڈ سٹیشنز پر ہدایت جاری کردی گئی۔ لائن لاسز والے علاقوں میں جمعرات سے لوڈشیڈنگ شروع ہو گی۔ عوام نے بجلی چوری کو روکنے کیلئے لوڈشیڈنگ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے کوئی اور متبادل راستہ تلاش کرے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحان سرپرہیں، بچوں کو بجلی لوڈشیڈنگ سے امتحان کی تیاری میں شدیدپریشانی سے دوچارہوناپڑے گا۔

انوکھا فیصلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1