ڈی پورٹ ہونے والوں کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کیا جائیگا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا صفائی نظام قابل تعریف ہے،ارکان اسمبلی

  ڈی پورٹ ہونے والوں کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کیا جائیگا لاہور ویسٹ ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے ارکان قومی و اسمبلی پرمشتمل وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد کے دورے کا مقصد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم و آپریشنز سمیت انتظامی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ وفد کا استقبال چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے کیا۔ وفد میں ممبر قومی اسمبلی روبینہ جمیل، رخسانہ نوید، صوبائی وزیر جنگلات ملک اسد علی کھوکھر، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر چوہان، سمیرا احمد، سرفراز حسین،ندیم عباس بارا، چوہدری امین ذوالقرنین،سعدیہ سہیل، سابقہ ایم پی اے شعیب صدیقی، ترجمان تحریک انصاف عاصم شوکت ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ز ایل ڈبلیو ایم سی احمد طاہا شامل تھے۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وفد کو لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادارے کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفدنے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہااورلاہور کو مجموعی طور پر پاکستان کا صاف ستھرا شہر قرار دیا۔مزید انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں جاری ایل ڈبلیو ایم سی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بعد ازاں وفد کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی وڈیو وال کنٹرول روم کا دورہ کیا گیا اور شہر میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔چئیرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وفد کے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ارکان اسمبلی

مزید : میٹروپولیٹن 1