مکتب سکول کی تقریب تقسیم انعامات وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت
لاہور (سٹی رپورٹر) مکتب سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مہمان خصوصی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس تھے۔مکتب سکول کے طلبہ و طالبات کو رومی ہاؤس اور ہیثم ہاؤس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور پھر گرینڈ مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،سال بھر میں سکول میں منعقد ہونے والے اردو،انگریزی کارکردگی دکھانے والے،مقابلہ شاعری،مقابلہ مضمون نویسی اور تعلیم میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اسناد،تمغوں اور ٹرافیوں سے نوازا جاتا ہے۔
۔اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے مکتب انتظامیہ کی کوششوں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور والدین کو ان کے بچوں کی محنت،قابلیت پر روشن مستقبل پر مبارکباد دی۔