نوجوانوں کو درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہو گا،خالد محمود

  نوجوانوں کو درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہو گا،خالد محمود

  



لاہور(پ ر)صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ہمیں اپنے ملک کے روشن مسقبل کے لیے نوجوان نسل کو صحیح سمت میں گامزن کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سماجی تربیت کے حوالے سے اساتذہ اور والدین کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سماجی تربیت کے دوران اگر والدین اور اساتذہ مثبت پہلوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیں گے تو پھر کامیاب معاشرہ فروغ پاتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد کا مقصد طلبا کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کو ہمیشہ محنت کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز رہنا چاہیئے اور وہ وقت دور نہیں جب طلبا تعلیم اور دیگر شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔تقریب سے معروف خطاط اسلم کمال،پرنسپل سائنس کالج لاہور پروفیسر اعزاز احمد خان اور محترمہ بیاء جی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر طلبا نے خاکے اور نغمے پیش کیے جن کو خوب سراہا گیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبا میں شیلڈز اور انعامات پیش کیے گئے۔

خالد محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1