چین میں پھنسے طلبہ کو فوری واپس لایا جائے،سمیرا کومل

  چین میں پھنسے طلبہ کو فوری واپس لایا جائے،سمیرا کومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،پاکستانی طلبہ گزشتہ سات ہفتوں سے چین میں پھنسے ہیں،چین میں پھنسے طلبہ کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،طلبہ کے والدین کے مطابق چین میں موجود پاکستانی سفارتخانہ ہمارے بچوں کی کوئی مدد نہیں کررہا،پاکستان کے اس وقت 14سو طلبہ چین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان طلبہ کی واپسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے،جو طلبہ صحتیاب ہوچکے ہیں ا ن کی واپسی کے انتظامات کیے جائیں، چین میں پھنسے طالبہ کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔