قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی،2کنال سے زائد اراضی واگزار

        قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی،2کنال سے زائد اراضی واگزار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے سبزہ زار سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے دو کنال10مرلے اراضی واگزار کروالی۔عملے نے دس مرلے پر مشتمل پلاٹ نمبر136 پر قائم غیر قانونی چار دیواری مسمار کر دی۔ایک کنال رقبے پر مشتمل پلاٹ نمبر1462بلاک پی پرقائم غیر قانونی نیلام گھر ختم کر دیا۔دس مرلے دس مرلے پر مشتمل پلاٹ نمبر 786 اور787بلاک ایچ پر غیر قانونی چار دیواریا ں مسمار کردیں۔ ایل بلاک اور ایچ بلاک میں غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے روڈ بریکر بھی ختم کر دیئے۔

۔

مزید : میٹروپولیٹن 1