طالبان امریکہ معاہدہ خطے میں امن کی فتح ہے،اعجاز چودھری

طالبان امریکہ معاہدہ خطے میں امن کی فتح ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ طالبان امریکہ معاہدہ خطے میں امن کی فتح ہے، امن معاہدے سے خطے میں خوشحالی او ر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم کے تاریخی امن معاہدے میں کردار کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا، وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، دنیا پاکستان کی امن کی خاطر کی جانے والی کاوشوں کو سراہا رہی ہے، عمران خان امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیا ں دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1