آئندہ نسلوں کو صافماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے،اسد کھوکھر

آئندہ نسلوں کو صافماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے،اسد کھوکھر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری ملک اسد علی کھوکھر نے جلو پارک لاہور میں 5ہزار پودے لگانے کی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک اسد علی کھوکھر نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے صوبے میں گرین ماحول کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں درخت کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں درختوں کی افادیت بارے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور بہتری کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس میں شجر کاری کی جائے گی اور سفاری پارک لاہور میں بھی 20ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

  ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف طاہر ہمدانی نے کہا کہ شجر کاری سے جانوروں کو قدرتی ماحول ملے گا اور ان کی افزائش میں بھی مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1