جان بچ گئی گھر کا پتہ بھول گیا،نوجوان ہسپتال میں اہلخانہ کا منتظر

  جان بچ گئی گھر کا پتہ بھول گیا،نوجوان ہسپتال میں اہلخانہ کا منتظر

  



لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال میں صحت یابی کے بعد 25سالہ نوجوان اپنے اہل خانہ کا منتظر،اس سلسلے میں انتظامیہ نے زیر علاج مریض کے لواحقین کی تلاش کیلئے پولیس حکام و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کر دی۔ واضح رہے 14فروری کو 25سالہ شخص تشویشناک حالت میں ایل جی ایچ ایمرجنسی میں داخل ہوا۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں شفٹ کر کے وینٹی لیٹر پر رکھا جہاں ڈاکٹروں و نرسوں نے دن رات اس کی خصوصی دیکھ بھال کی، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ 2ہفتوں بعد صحت یاب ہو گیا۔ سرجیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ مذکورہ مریض اپنا ایڈریس بتانے سے قاصر ہے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو وہ لاہور جنرل ہسپتال سے رابطہ کرے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ کے ملنے تک نگہداشت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1