دانش سکولز اور آغا خان یونیورسٹی کے مابین مڈل سکول پروگرام کا معاہدہ

دانش سکولز اور آغا خان یونیورسٹی کے مابین مڈل سکول پروگرام کا معاہدہ

  



لاہور(پ ر)پنجاب دانش سکولز اورآغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے مابین اکیسویں صدی کے جدید رجحانات اور مہارت کے لیے مڈل سکول پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد جیوا جبکہ دانش سکول کی مینیجر اکیڈمک سیما حسن خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔یہ تقریب پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ہوئی جس میں پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلنس اتھارٹی کی وائس چئیر پرسن سمیرا احمداور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر زڈاکٹر نوید یوسف اور حنیف شریف بھی موجود تھے۔ معاہدہ کے تحت آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ طلباء میں اکیسویں صدی کی تخلیق اور جدت کی قابلیت میں اضافہ اور زندگی کی مہارت حاصل کرنے کے لیے قومی نصاب کے تحت چار انٹر ڈسپلنری پراجیکٹس کروائے گا۔پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی کی وائس چئیر پرسن سمیرا احمد نے کہا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت طلباء میں خود اعتمادی، قوت فیصلہ، کمیونیکیشن سکلز، ٹیم ورک اور تخلیقی و تحقیقی صلاحیتں پیدا ہوں گی۔

معاہدہ

مزید : میٹروپولیٹن 1