قائداعظم لائبریری میں کتاب میلہ 13 مارچ سے شروع ہو گا
لاہور (سٹی رپورٹر) قائداعظم لائبریری میں چار روزہ کتاب میلہ 13 مارچ سے شروع ہو گا،جس میں ملک بھر سے پبلشرز اور بک سیلرز حصہ لیں گے۔ باغ جناح کے پروگرام آفیسر شیرافضل ملک نے کہا ہے کہ یہ پانچواں کتاب میلہ ہے جو پبلیشرزاینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا،کتاب میلے کے انعقاد کا مقصد معاشرہ کے اندر کتاب دوستی کو فروغ دینا ہے، کتاب میلے کیلئے مختلف موضوعات پر تعلیمی تقریبات، سیمینارز، ورکشاپس،کتاب رونمائی اورمشاعرہ جیسے دلچسپ پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں، علاوہ ازیں بچوں کیلئے ان کی پسندیدہ کتابوں کو بھی بطورخاص رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں پبلشرز اور بک سیلرز کی طرف سے کتابوں پر زیادہ سے زیادہ رعایت دی جائے گی، اس کے علاوہ قائداعظم لائبریری کے سمینار ہال میں ایجوکیشنل ڈاکومنٹری اور لٹریری فلم دیکھانے کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
کتاب میلہ