برائٹ فورسز سکولز کی اورنج پارٹی،طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلے

  برائٹ فورسز سکولز کی اورنج پارٹی،طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوہنگ (نامہ نگار) برائٹ فورسز سکولز کی سالانہ اورنج پارٹی کا اہتمام نیو جناح کیمپس مرکزی برانچ میں ہوا جس میں تمام برانچز کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اس تقریب میں ڈائریکٹر برائٹ فورسز سکولز ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ سٹاف اور سٹوڈنٹس نے اورنج رنگ کے لباس اور اورنج ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔۔سٹوڈنٹس نے اورنج ڈے کی مناسبت سے فنی قوالی،ٹیبلوز اور خاکہ جات بھی پیش کیے اس پارٹی میں تمام برانچز کی وائس پرنسپلز مس حافظہ سونیا شہزادی،مس ثانیہ چوہدری،مسز رخسانہ،مس فائزہ سلیم،مس فائزہ یونس،مسز شاہدہ جمیل،مسز عظمیٰ امجد، مس کنول اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔طلبہ کے مابین اورنج جلد کھانے اور چھیلنے کے دلچسپ مقابلے بھی کرائے گئے۔ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند جسم میں صحت مند ذہن ہوتا ہے اوراور رنج وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والے سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
مقابلے