ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔43میڈیکل کالجوں کے5931طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4585 پاس جبکہ 1317فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 77.69فیصد رہا۔راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کی انشراحہ زینیا بتول نے528/600نمبر لے کر پہلی پوزیشن،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے منیب حسن خان نے527/600نمبر لیکر دوسری جبکہ رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہو کی ایمان نسیم نے525/600 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات14اپریل 2020ء سے شروع ہوں گے۔

نتائج اعلان

مزید : میٹروپولیٹن 1