منہاج یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں نئے داخلے جاری
لاہور(پ ر) شاندارتعلیمی روایات کے حامل تعلیمی ادارے منہاج یونیورسٹی لاہور میں تمام شعبہ جات کے ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔گزشتہ سال کی طرح منہاج یونیورسٹی لاہور میں سیشن موسم بہار 2020 میں داخلوں کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد نے یونیورسٹی کے ایڈمیشن آفس کا رخ کیا۔تفصیلات کے مطابق بہترین تعلیمی ماحول، بڑی تعداد میں میرٹ سکالرشپس کا اجراء،اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ،جدید سہولیات سے آراستہ کلاس رومز،وسیع سپورٹس گراؤنڈز،سٹیٹ آف دی آرٹ جدید پریکٹیکل لیبز،تمام تعلیمی شعبہ جات کے لئے الگ جدید ڈیجیٹل لائبریرزاورتمام ڈگری پروگرامز میں دوسرے تعلیمی اداروں سے کم فیس کی بدولت تعلیمی سیشن موسم بہار 2020 میں طلبہ کی کثیر تعدادنے یونیورسٹی کے ایڈمشن آفس میں آکر داخلوں کے حوالے سے معلومات اور پراسپکٹس حاصل کئے۔مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے لئے آئے ہوئے طلبہ کا کہنا تھا کہ منہاج یونیورسٹی کے تمام ڈگری پروگرامز ہمارے مستقبل کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر زمنہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منہاج یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں ملکی اور بین الاقومی سطح پر تعلیمی شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے نامور پی ایچ ڈی اساتذہ تعینات ہیں جو کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کی بہترین ذہنی اور روحانی تربیت کر رہے ہیں تا کہ طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
داخلے جاری