امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ خوش آئند ہے، نصرت واحد

امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ خوش آئند ہے، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ خوش آئندہ ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء اور افغان سرزمین کسی بھی دہشتگرد تنظیم استعمال نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ مذاکرات کے ذریعے ہی تصفیہ طلب معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات سے خطے میں پائیدار امن ممکن ہوسکے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے درمیان امن و بھائی چارگی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔